اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی پریس نیوز کو وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے۔ روئٹرز ، بی بی سی ، ایسوسی ایٹڈ پریس ، ڈوئچے ویلے ، فرانس پریس اور دوسرے ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی جانب عائد کردہ حالیہ ایران مخالف پابندیوں کے خلاف صدر مملکت کے بیانات کو زیادہ تر کوریج دی۔ بعض ذرائع ابلاغ نے ایرانی حکومت کی کامیابیوں کے دفاع ، واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کی گرفتاری ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لۓ ڈاکٹر حسن روحانی کے دورۂ امریکہ اور امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ان کی ممکنہ ملاقات کی جانب اشارہ کیا۔ روئٹرز اور فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر نے ہفتے کے دن کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیاں عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے ایٹمی مذاکرات کے منافی اور غیر مفید ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ مذاکرات کے جاری رہنے کے بارے میں ناامید نہیں ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں ایٹمی مذاکرات بڑی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کےسدراہ نہیں ہیں اگرچہ ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے میڈیکل شعبے کو متاثر کرنے والی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
.......
/169